جاوید لطیف کو نوازشریف کیساتھ وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، مریم اورنگزیب 

جاوید لطیف کو نوازشریف کیساتھ وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، مریم اورنگزیب 

  

 لاہور،شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک، بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلا امتیاز کارروائی کی نہیں گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سکینڈل بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان اور عثمان بزدار سمیت تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار رنگ روڈسکینڈل کے مجرم ہیں، عمران صاحب اور عثمان بزدارکے ہوتے ہوئے بلاامتیاز انکوائری نہیں، مافیاز کی سہولت کاری ہو سکتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے شیخورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ ہم شیخوپورہ میں افسوس نہیں بلکہ فخر کیلئے آکر جاوید لطیف کے گھروالوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں، جاوید لطیف کے گھروالوں اور کارکنان کے حوصلے بلند ہیں،جاوید لطیف کو نواز شریف کے ساتھ وفاداری کی سزادی جارہی ہے،جو سلوک جاوید لطیف کے ساتھ کیاجارہا ہے وہ تاریخ میں سیاہ حروف کے ساتھ لکھا جائے گا، اسطرح کے رویے کیساتھ ہمارئے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔نااہلوں،نالائقوں،آٹا،چینی،بجلی،گیس،دوائی چوروں کا مقصدعوام کو ریلیف دینا نہیں ہے،انکا مقصد صرف سیاسی انتقام ہے،عیدسے پہلے پوری پلاننگ کی گئی کی کس طرح جاوید لطیف صاحب کو حراست میں رکھاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرفتار لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جاوید لطیف جیسے بہادر،وفادار وفاشعار کے ساتھ کھڑی ہے،کھڑی رہے گی کیونکہ وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑئے ہیں۔اس موقع پرچوہدری شہباز احمدچھینہ، میاں ذیشان شانی،شیخ عظیم جاوید،محمدافضل نظامی،میاں عاشق علی ودیگر موجود تھے۔نالائقوں نے رنگ روڈ کی ایک اینٹ لگانے کی کوشش کی اور25ارب کا ڈاکہ ڈال دیا، رنگ روڈ کے لیے زمینوں کی ایکوزیشن کیس میں فوری طور پر عمران خان اور سردار عثمان بزدار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے چینی چوروں سے شیخوپورہ بھی محفوظ نہیں رہا رمضان پیکیج کے نام پر شیخوپورہ میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی، قوم عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او دینے کے حق میں نہیں،میاں جاوید لطیف کی ثابت قدمی اور وفاداری نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -