لیگی ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی  نہیں ملی، فرخ حبیب 

لیگی ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی  نہیں ملی، فرخ حبیب 

  

اسلام آباد/فیصل آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے کرائے کے ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی نہیں ملی، توہین عدالت کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں،توہین عدالت کا لفظ (ن)لیگی رہنماؤں کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،40 برسوں سے شریف فیملی کرپشن، لوٹ مار، من لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا سہارا لیتی رہی، اب یہ کھلی چھٹی ختم، لوٹے ہوئے پیسے کا حساب دینا ہوگا،بلاول کی اپنی پہچان صرف پرچی چیئرمین کی ہے اور اس کے علاوہ ان کی کوئی اچیومنٹ نہیں اور جن کی سرپرستی میں 14 ارب روپے کی رقم بلاول ہاؤس کے چوہے کھا جائیں وہاں عوام غریب ہی ہوگی۔گزشتہ روز مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکتِ فرخ حبیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تو علاج کیلئے ضمانت دی تھی، وہ ہی عدالت اب طلب کررہی ہے۔ قبل ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے حق پارک محمدی چوک ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد میں میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تمام اہلیان اسلام و پاکستانیوں کو عیدالفطر کی خوشیوں کی مبارکبادی۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں قبلہ اول بیت المقدس اور غزہ پر سنگین جارحیت اور بمباری سمیت وحشیانہ حملہ کی پرزور مذمت کی۔دریں اثناء عیدالفطر کی دوپہر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروملت روڈ فیصل آباد کے دورہ کے دوران وہاں مقیم بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروزکا دائرہ کار تمام شہروں تک وسیع کر رہی ہے۔

 فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ اول -