رنگ روڈ سکینڈل، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،رانا ثناء اللہ

 رنگ روڈ سکینڈل، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،رانا ثناء اللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران نیازی رنگ روڈ ڈاکے کا رنگ ماسٹر ہے، اس کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے، رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلی سے اربوں کی ڈکیتی کرنے والے عمران نیازی اینڈکرپٹ کمپنی کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ عید کی چھٹی والے دن وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے دفاتر کھلوائے گئے، عدالتی حکم کی توہین کرکے غیر قانونی سمری سرکولیٹ کر کے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری لی گئی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آٹے، چینی، رنگ روڈ کے چوروں کی پوری حکومت شہباز شریف کے خوف سے ”کھڑک“ رہی ہے، کاٹھا انگریزروزانہ ای سی ایل میں شہبازشریف کا نام شامل کرنے سے متعلق سفید جھوٹ بولتا ہے۔ باس کے اشارے پر عید کے دن بھی چپڑاسی ای سی ایل میں نام شامل کرانے میں مصروف تھا۔

رانا ثناء  اللہ

مزید :

صفحہ اول -