پاکستان طالبان کی پھر سے اقتدار میں واپسی نہیں چاہتا، اشرف غنی 

پاکستان طالبان کی پھر سے اقتدار میں واپسی نہیں چاہتا، اشرف غنی 

  

کابل (این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کابل پاکستان کو طویل عرصہ سے طالبان کے حامی کے طور پر دیکھتا رہا ہے اب طالبان کے پھر سے طاقت میں آنے کے حق میں نہیں ہے۔ افغانستان کی انتظامیہ میں تحفظات بڑھ رہے ہیں کیونکہ امریکی فوجیوں کی واپسی ستمبر تک متوقع ہے، جس کے بعدملک طالبان کے ٹیک اوور کیلئے آسان ہو سکتا ہے۔اشرف غنی کا بیان پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کابل کے دورے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔عید الفطر کی نماز کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے واضح طور پر کہا ہے کہ طالبان کی واپسی اس کے مفاد میں نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن اور استحکام کا مطلب پورے خطے میں امن اور استحکام کا ہوناہے، پاکستان کے جنرل نے افغان حکومت کیلئے حمایت کا اظہار کیا۔پاکستانی فوج کی جانب سے اشرف غنی کے بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا جبکہ عرب نیوز کی جانب سے رابطہ کیے جانے پرترجمان بھی دستیاب نہ ہو سکا۔افغان حکومت پاکستان پر طالبان کی پشت پناہی کا الزام لگاتی ہے جو اس وقت بیرونی فورسز کو نکالنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان طالبان کی حمایت سے انکار کرتا رہا ہے اس کا اثرورسوخ عسکریت پسند گروپوں امریکی مذاکرات کی طرف لانے، مکمل فائربندی اور پاور شیئرنگ انتظامات کے حوالے سے بہت اہم رہا ہے۔

 اشرف غنی

مزید :

صفحہ آخر -