اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے ایک شخص سے پستول برآمد 

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے ایک شخص سے پستول برآمد 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے ایک شخص سے پستول برآمد ہوا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت غازی امان اللہ کے نام سے ہوئی۔ ایئرپورٹ اہلکاروں نے مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پستول برآمد 

مزید :

صفحہ آخر -