6ماہ میں موبائل فون کی درآمدات میں 10گناہ اضافہ

6ماہ میں موبائل فون کی درآمدات میں 10گناہ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(اے پی پی):مالی سال 2011 کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 920 ملین ڈالر یعنی 1033.70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2011 کے پہلے چھ ماہ میں ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان)ایس بی پی(کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2011 کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات میں 1033.70 فیصد یعنی 920 ملین روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 52 فیصد اضافہ سے 505 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1009 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔ مزید برآں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی درآمدات گزشتہ مالی سال 2020 کی کل 1.1 ارب ڈالر کی برآمدات  کے مساوی ہوچکی ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ 11 سال کے دوران درآمدات میں اضافہ کارجحان رہا ہے۔ مالی سال 2011 کی پہلی ششماہی میں موبائل فونز کی ملکی درآمدات  89 ملین ڈالر رہی تھیں جو مالی سال 2012 کے اسی عرصہ میں 202 ملین ڈالر جبکہ 2013 میں 262 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ مزیدبرآں مالی سال 2014 کے پہلے چھ ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 293 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو آئندہ مالی سال 2015 کے اسی عرصہ میں 305 ملین ڈالر اور 2016 میں 337 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح مالی سال 2017 کے اسی عرصہ میں موبائل فونز کی درآمدات معمولی کمی سے 280 ملین ڈالر ہو گئیں تاہم مالی سال 2018 کی پہلی ششماہی کے دوران درآمدات کا حجم دوبارہ 505لین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جاری مالی سال میں 1009 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 11 مالی سالوں میں صرف دو سالوں یعنی مالی سال 2017، 2019 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -