حکومت آٹا، چینی ایل این جی چوروں سے مل گئی: رانا ثنا ء اللہ 

حکومت آٹا، چینی ایل این جی چوروں سے مل گئی: رانا ثنا ء اللہ 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن صدر عبدالرحمان خان کانجو، اور انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیاگیا ، عید ملن پارٹی میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نیخصوصی شرکت کی، شیخ آصف قریشی، بلاول قریشی، فانی اعوان، نشاط احمد، اور دیگر نے شرکت کی  اس موقع پر رانا ثناء اللہ خان، عبدالرحمان خان کانجو،سعد خورشید خان کانجونے کہاکہ عید کی چھٹی والے دن وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے دفاتر کھلوائے گئے عدالتی حکم کی توہین کرکے غیر قانونی سمری سرکولیٹ کر کے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پہ ڈالنے کی منظوری لی گئی  عمران نیازی رنگ روڈ ڈاکے کا رنگ ماسٹر ہے، اس کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے عمران کے دور (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

میں کرپشن، بدعنوانی، کک بیکس، رینٹ سیکرز، ایل این جی، آٹا چینی چوری کی وجہ سے عوام غریب اور بے روزگار ہو رہی ہے   مسلم لیگ (ن) کے اربوں کھربوں کے منصوبوں کو کھنگالنے کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ کک بیکس اور نہ ہی بدعنوانی  لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف صاحب کو 7مئی کو ایک مرتبہ کیلیے باہر جانے کی اجازت کی.اسکے دو دن بعد تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا کہ شہبازشریف  جب وزیراعلیٰ تھے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی.کاش عید والے دن 14000 ارب کا قرض لوٹنے والوں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے عید کی چھٹی والے دن وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 450 ارب کی چینی، 250 ارب کا آٹا اور 122 ارب کی ایل این جی چوری کرنے والوں کا نام تو ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت نہیں کی۔

سعد خورشید خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -