شہری کرونا ایس او پیز پرسختی سے عمل  درآمد کریں، چوہدری آصف مجید 

شہری کرونا ایس او پیز پرسختی سے عمل  درآمد کریں، چوہدری آصف مجید 

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے اپنی رہائشگاہ پر عید الفطراورٹروکا مصروف ترین دن گزارا،عیدملنے کے لئے آئے ہوئے شہریوں کاتانتابندھ گیا، چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عوام کروناایس اوپیزپرسختی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سے عمل درآمدکریں، کروناکے باعث لاک ڈان اورفلسطین میں اسرائیلی جارحیت ودہشت گردی کے باعث ہماری عیدمانندرہی، فلسطین مسجد اقصی پر حملہ دراصل دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے دلوں پر حملہ ہے ہم اسرائیلی بربریت اوردہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق رواں سال رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں جس سے عوام کوبھرپوریلیف ملا، یہ حکومتی اقدام عوام دوستی کاثبوت تھا، انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، سٹی پیکج کے فنڈزجلدریلیزہورہے ہیں جس سے حلقہ کے بنیادی مسائل کاخاتمہ ہوگااورکوئی گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا،اس موقع پرشہریوں کی کثیرتعدادنے کروناایس اوپیزپرعمل درآمدکرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکی رہائش گاہ پران سے ملاقات کرکے عیدکی مبارک باددی اورگلدستے پیش کئے، اس موقع پرچیئرمارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمدگوجر،ممبرمیونسپل کمیٹی وایگزیکٹوممبرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمداشرف،چوہدری اکبرعلی،عظمت خان نیازی،چیئرمین انٹی بیگنگ کمیٹی چوہدری جاویداختر،میاں ارشادنبی، کونسلرطاہرخان ایڈووکیٹ، تنویرکھرل، سمیع بلوچ ایڈووکیٹ،اعجازخان، سعیدخان،افتخارحسین چٹھہ ودیگرموجودتھے

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -