پگڑیاں اچھالنا، چندہ، خیرات جمع کرنا حکومت کاوطیرہ، ملک احمد یار ہنجرا 

پگڑیاں اچھالنا، چندہ، خیرات جمع کرنا حکومت کاوطیرہ، ملک احمد یار ہنجرا 

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے معاشی (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

بحران موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پارلیمنٹ کے بعد اب عدلیہ پر بھی حملہ کیا گیا،میاں شہباز شریف کو انتظامی حکم کے ذریعے روکا گیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے عید کے روز عید ملنے کیلئے آئے عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی تعداد میں اضافہ ہورہا،موجودہ حکومت نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں پھنسی عوام  کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ آپ سب جانتے ہیں، لیکن وقت دور نہیں یہ لوگ بھاگتے نظر آئیں گے جس دیدہ دلیری سے ان لوگوں نے جھوٹ بولا ہے کوئی ایک منصوبہ جو مکمل کیا ہو الٹا ملک کو مقروض کر کے رکھ دیا گیا،انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی اداروں کے مضبوط ہونے سے ہوگی، حکومت قومی اداروں پر حملہ آور ہے، پارلیمنٹ کے بعد اب عدلیہ پر بھی حملہ کیا گیا،میاں محمد شہباز شریف کو انتظامی حکم کے ذریعے روکا گیا، اپوزیشن لیڈر کو روکنے کا حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں روکنے کے آرڈر جاری کروائے، عدالتی فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی کوئی اہمیت نہیں دے رہی، حکومت ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو اس حکومت سے آزاد کرائیں گے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5اعشاریہ8 فیصد تھی، اب زکوٰۃ و فطرانے سے ترقی بنائی جارہی ہے،ان کا کہنا تھاکہ عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی، پاکستان خوددار اور باوقار ریاست ہے، زکوٰۃ و فطرانے کی تشہیر کرکے مذاق بنایا گیا، پگڑیاں اچھالنا اور چندہ خیرات اکٹھا کرنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

 ملک احمد یار ہنجراء 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -