سہیل احمد جوکھیوکے والد اسرار احمد کا سوئم
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ پولیس سینٹرل پولیس آفس کے ڈائریکٹر پریس سہیل احمد جوکھیو کے والد اسرار احمد کا سوئم شکار پور میں ان کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں عزیز واقارب،دوستوں اور عمائدین شہر نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی گئی علاوہ ازیں ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم ملک،ایس پی خرم اعجاز،انسپکٹر روشن کھرارا،پولیس افسر سلیم صدیقی آفس اسٹاف محمد زاہد ودیگر نے سہیل احمد جوکھیو سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے