عید الفطر کی نماز پولیس لائن مسجد لکی مروت   میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ ادا کی گئی

عید الفطر کی نماز پولیس لائن مسجد لکی مروت   میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ ادا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)عید الفطر کی نماز پولیس لائن مسجد لکی مروت میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ ادا کی گئی۔ڈی پی او لکی مروت عمران خان سمیت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال مہمند ،لائن آفیسر،ایس ایچ اوز،انچارج ٹریفک اور ضلع کے دیگر ا پولیس افسران اور  اہلکاروں کے علاوہ کافی تعداد میں علماء کرام و دیگر سماجی لوگوں نے نماز عید ایک ساتھ ادا کی۔نماز عید کے بعد شہدائے پولیس کی بلند درجات کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی،کرونا وباء سے نجات اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئی۔