تعلیم اداروں کو ایس او پیز کے تحت فوری کھولی جائیں‘ آئی جے ٹی

تعلیم اداروں کو ایس او پیز کے تحت فوری کھولی جائیں‘ آئی جے ٹی

  

پشاور (سٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم اداروں کو ایس او پیز کے تحت فوری کھولے جائے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور شفیق الرحمن کے مطابق حکومت  کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ پہلے ہی سے تباہ حالی کا شکار ہے اب مزید بندش رہ سہی کسر پوری کررہی ہے۔حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کی زحمت نہ کی اور تعلیمی اداروں کو بند کردیا جو کہ قابلِ مذمت ہے۔کورونا کی پہلے لہروں کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہوگیا ہے طلبہ مزید تعلیمی سال ضائع ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انھوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کسی بھی صورت بھی فزیکل کلاسز کے متبادل نہیں ہوسکتے کیونکہ ملک کے اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ کی معیاری سہولت موجود نہیں اور طلبہ مہنگے انٹرنیٹ پیکجز خریدنے سے قاصر ہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملک کے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولیں جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -