کورونا نے تمام تر شعبوں کو برسوں پیچھے دکھیل دیا ہے،زبیرطفیل

  کورونا نے تمام تر شعبوں کو برسوں پیچھے دکھیل دیا ہے،زبیرطفیل

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سیکریٹری جنرل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے کہاہے کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جب اقتدار سنبھالاتو ملکی معاشی معاملات دباؤکا شکار تھے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ20ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا اور ایکسپورٹ بھی مسلسل کم ہورہی تھیں تاہم حکومت سنبھالنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے بعض اہم اقدامات کئے جس میں غیرضروری درآمدات پر پابندی اور ڈیوٹی میں اضافہ شامل تھا،جس کی وجہ سے درآمدات ایک سال میں تقریباً5ارب ڈالر کم ہوئیں اوردوسرے سال میں جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر سے کم ہوکرصرف3ارب ڈالر رہ گیا جو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انکی حکومت کی بڑی کامیابی ہے تاہم موجودہ حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کرسکی۔زبیر طفیل نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں مہنگائی کا بڑا طوفان آیا،  آٹے،چینی،دالوں،بکرے،بچھیا،مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نہ رکنے والا اضافے نے غریبوں چیخیں نکال دی ہیں، عام آدمی کی آمدنی بڑھنے کے بجائے گھٹ گئی اور مہنگائی کے اس طوفان نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام تر شعبوں کو برسوں پیچھے دکھیل دیا ہے،اگرچہ حکومت کورونا وائرس کی وباء  پر ذہانت سے قابو پانے کی کوشش کررہی ہیجبکہ پڑوسی ملک ہندوستان میں وہاں کی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے سبب کئی لاکھ افراد کورونا وائرس کا شکارہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں لیکن پاکستان میں حکومت کی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کی گئی موثر حکمت عملی  سے روزانہ کی اموات کم ہو گئیں  جسے دنیا بھر میں سراہاگیا خصوصاً ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے  کئے گئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -