خیبرپختونخواحکومت کا کوروناویکسین کی خریداری کا فیصلہ

  خیبرپختونخواحکومت کا کوروناویکسین کی خریداری کا فیصلہ

  

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے کوروناویکسین کی خریداری کا فیصلہ سیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزخریدیں گے اور پولیس، اساتذہ دیگر سول سروسز فراہم کرنیوالے ملازمین کو ویکسین لگائینگے انہوں کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے عید پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سے ویکسینیشن کا عمل سست ہوا لاک ڈان ختم ہونے کے بعد کورونا ویکسی نیشن میں تیزی آئیگی سیکرٹری محکمہ صحت کے مطابق30 سال کے عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کررہے ہیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں کاؤنٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ سینٹرز 276 سے 484 تک بڑھائیں گے۔

ویکسین خریداری فیصلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -