لاک ڈاؤن‘ ٹرانسپورٹ کی بندش سے  شہریوں کو عید کے دنوں میں عزیز و اقارب  کے ہاں جانے میں شدید مشکلا ت 

لاک ڈاؤن‘ ٹرانسپورٹ کی بندش سے  شہریوں کو عید کے دنوں میں عزیز و اقارب  کے ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) شہر میں عید سے قبل اٹھ مئی سے 16مئی تک لاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے شہریوں کو عید کے دنوں میں عزیز و اقارب کے ہاں  جانے میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ حکومتی لاک ڈان میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی  جکے باعث بی ار ٹی بھی بند تھی تاہم ٹرانسپورٹ کی بندش سے عوام کو عید کے دنوں میں امد و رفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا اور عوام کی جانب سے مکمل پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا شہریوں کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ  کے حوالے سے فیصلہ میں حکومت کو نرمی کرنی چاہئے تھے کیونکہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے مختلف مسائل درپیش تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -