عیدلفطر مسلمانوں کے لیے خوشی کا دن ہے:عبدالقدیر اعوان

عیدلفطر مسلمانوں کے لیے خوشی کا دن ہے:عبدالقدیر اعوان

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے لیے خوشی کا دن ہے جس میں اللہ کریم فرشتوں کو گواہ کر کے فرماتے ہیں کہ ہم نے روزے دار کو اس کی اجرت عطا فرمائی اور اس کی گزارشات،دعاؤں کو شرف قبولیت عطا فرمائی ہے۔ہمیں خود کو پرکھنے کی ضرورت ہے کہ جو رمضان المبارک کا حاصل تھا  پرہیز گاری  کیا اس کی کوئی کیفت رمضان المبارک کے بعد بھی ہمارے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے بابرکت ماہ مبارک عطا فرمایا جو کہ تین عشروں پر مشتمل ہے جس میں رحم،بخشش اور دوزخ سے آزادی کا پروانہ عطا فرمایا جاتاہے۔جب ہم گناہوں اور غلطیوں کے ساتھ اس ماہ مبارک میں داخل ہوتے ہیں تو اس کی بھٹی میں بندہ مومن اپنی میل اتار کر اس ماہ مبارک کی تکمیل کرتا ہے پھر اس کے آخری عشرے میں لیلتہ القدر کے ساتھ جب اس ماہ مبارک کا اختتام ہوتا ہے تو دوزخ سے بریت کا پروانہ عطا ہوتا ہے۔اس کا عملی ثبوت ہمیں رمضان المبارک کے بعد اپنی عملی زندگی میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا  اب میری زبان جھوٹ سے بچ رہی ہے، میری سماعت کسی کی برائی تو نہیں سن رہی،کیا میری روزی حلال اور طیب ہے اگر تو رمضا ن المبارک کے بعد بھی وہ حضورحق کی کیفیت موجود ہے تو رمضان گیا نہیں رمضان باقی ہے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -