شبقدر‘ خاتون کی پر اسرار موت‘ مقدمہ درج

شبقدر‘ خاتون کی پر اسرار موت‘ مقدمہ درج

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  جوان العمر 3بیٹوں کی ماں کی پراسرار قتل۔ 23سالہ مسماۃ بصیرت زوجہ واحد الرحمان سکنہ مندیزئی تھانہ بٹگرام کے شوہر واحد الرحمان نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات1بجے کے قریب میں اپنی بیوی مسماۃ بصیرت اور تین بیٹوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر پشاور سے اپنے گاؤں آرہاتھا کہ متھرا نیو کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جس سے میری بیوی گولی لگنے سے موقع پر جان بحق ہوئی۔ پولیس تھانہ بٹگرام نے مقدمہ درج کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ متوفیہ کو ماتھے پر گولی لگی ہے جبکہ شوہر کے رپورٹ کے مطابق ان پر پیچھے سے فائرنگ کی گئی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -