بنوں،عید کے دوران مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق، 7زخمی
بنوں (نمائندہ خصوصی)عید کے دوران مختلف واقعات میں تین جاں بحق 7 زخمی ہوگئے جبکہ مختلف ٹریفک حادثات میں 23افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع لکی قمردین عمرزئی میں مبینہ طور پر معین اللہ ولد اعظم خان سکنہ لکی قمردین عمرزئی نے خود پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کرلی پولیس نے متوافی کے والد اعظم خان کی مدعیت میں خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔عید کے روز دریائے کرم میں نہاتے ہوئے 12سالہ بچہ دریا مین ڈوب کر جاں بحق ہوگیا عبدالحکیم ولد میر احمد سکنہ میر احمد ساکن عمل خیل ڈومیل دوستوں کے ساتھ دریائے کرم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم اور غوطہ خور پہنچ گئے جبکہ سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی فخراظم ایڈوکیٹ اور سول ڈیفنس وٹائیگر فورس کے جوان بھی پہنچ گئے 5گھنٹے سرچ اپریشن کے بعد ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے لاش دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کی جہاں سے لاش ورثااء کے حوالے کی گئی تھانہ غوریوالہ کے علاوہ شگئی نہر کے مقام پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی پر 19سالہ نوجوان سلیمان ولد میر علی شاہ سکنہ غویوالہ خاص کو قتل کردیا گیاسلیمان پہلے شدید زخمی تھا جسے علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس نے انکے چچاچچا عامر خان ولد عبدالخلیل خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان قمر زمان ولد میرا جان،وحید ولد سید حکیم خان اور عارف ولد وحید ساکنان غربیٹے کلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دینی مدرسہ المرکز الاسلامی کے قریب نامعلوم وجوہات پر مبینہ ملزم طاہر خان ولد بصوار علی سکنہ امین مغل خیل نے فائرنگ کرکے 10سالہ طالب علم حزب اللہ ولد محمد افضل سکنہ میرانشاہ حال راہئش پذیر المرکز الاسلامی کو زخمی کردیا پولیس نے زخمی کی والدہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ضیاء اللہ ولد عزیز اللہ اور انکے بھائی یاسر خان ساکنان غنی خیل ڈومیل بنوں سرکاری گاڑی میں جارہے تھے کہ انکی کار انصاف پٹروم پمپ کے قریب درحت سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔تھانہ غوریوالہ کی حدود میں کچہ بچک کے مقام پر مبینہ ملزمان رضوان ولد شیر بوان سکنہ کچہ بچک اور نور علی شاہ ولد نورانی قوم مہاجر سکنہ ورگین حال کچہ بچک بنوں نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کرکے 50سالہ تسلیمہ بی بی زوجہ الف خان ساکنہ غوریوالہ کو زخمی کردیا۔اسی طرح تھانہ منڈان کی حدود میں واقع گڑھی میر عالم میں مبینہ ملزمان نصرت خان ولد میر یعقوب خان سکنہ ظالم منڈان،بلال ولد طاہر شاہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے نورزالی شاہ ولد جہان شاہ سکنہ گڑھی میر عالم کو زخمی کردیا پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت رقم کا تنازعہ بتائی گئی ہے۔اسی طرح مختلف ٹڑیفک حادثات میں 23افراد زخمی ہوگئے۔سرہ درگہ ہوید میں مبینہ طور پر پستول سے کھیلتے ہوئے سات سالہ حمید اللہ ولد کاول ساکنہ الہ خیل سے پستولچلل جانے سے 9سالہ نیازہ بی بی دختر سادے خان سرہ درگہ گھر کے کمرے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔کسٹم بکاخیل میں مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات پر جالوت خان ولد گل مچ سکنہ زوئی سیدگی دتہ خیل میرانشاہ حال کسٹم بکاخیل نے خود پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کی کوشش میں اپنے آپ کو زخمی کریا پولیس نے انکے چچا میردات خان ولد سخی کی رپورٹ پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں مبینہ طور پرموٹر کار میں سوار مشکوک افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ سے 19سالہ نوجوان شمشاد ولد سردار علی سکنہ ڈوگر عمرزئی وزیر زخمی ہوگیا۔