ہنگو‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

  ہنگو‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

  

ہنگو(زاہداللہ بنگش)ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ کے احکامات اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہنگو آمان اللہ نے کرونا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالے سے مین بازار ہنگو  میں مختلف اشیائے ضروریہ(میڈیکل سروسز، بیکری کریانہ،دودھ،گوشت، فروٹ، سبزی، میڈیکل سٹورز،پٹرول پمپس اور ہوٹلزکی ٹیک اووے(take away))کے علاوہ متعدد کھلی دکانیں سیل کئے اور دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیااس کے علاوہ انہوں نے بازار میں نانبائیوں، گوشت فروشوں اور مختلف خورد و نوش کی دکانیں چیک کئے وزن اور قیمتیں معلوم کئیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -