عمران خان عوام کے تعاون سے ہی کرپشن  کیخلاف جنگ جتیں گے، عمرا ن پرویز دھول

 عمران خان عوام کے تعاون سے ہی کرپشن  کیخلاف جنگ جتیں گے، عمرا ن پرویز دھول

  

  خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ ملک و قوم کی بد قسمتی رہی کہ طاقت ور طبقے نے قانون کو یرغمال بنائے رکھا جس کے نتیجہ میں کرپشن اور غربت میں اضافہ ہوا ملک کی تاریخ میں پہلی بار طاقت ور طبقے پر ہاتھ ڈالا گیا یہی تبدیلی ہے وہ اپنی رہائش گاہ عید کے موقع پر صوبائی حلقہ 206کے معززین علاقہ اور کار کنوں کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ ایک دوسرے کو قومی لیٹراقرار دینے والے احتساب سے بچنے کے لیے حکومت گرانے کے لیے جمع ہو گئے لیکن عوام کے تعاون سے کرپشن کے خلاف جنگ جیتیں گے اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ کا بیانیہ پٹ چکا ہے مریم نواز، شہباز شریف جس روپ میں بھی آئیں انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

عمران پرویز دھول 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -