دریائے چناب، پل پر سیلفیاں،ریجنل ایمرجنسی آفیسر کی انٹری، ہجوم منتشر
مظفرگڑھ (نامہ نگار)دریائے چناب کے پل پر سیلفیاں بنانے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
والے شہریوں کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے منتشر کرکے واپس بھیج دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق عید الفطر پر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر کی تمام بڑی مساجد پر 15 ایمبولینسز, 05 فار وہیکلز, 11 ریسکیو پوسٹس اور 100 سے زاد ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے عید کے موقع پر اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ اور خدمت کے لیے اپنا فرض ایمانداری اور محنت سے ادا کیا ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے عید ایمرجنسی پلان کے مطابق ضلع بھر کی تفریح گاہوں پر ریسکیو اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔تفریحی مقامات پر آنے والے شہریوں کو وہاں رش کرنے سے روکا اور احترام کے ساتھ واپس بھیج دیا گزشتہ شام مظفرگڑھ ملتان روڈ پر دریائے چناب کے پل پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی جو سیلفیاں بنا رہے تھے اور ہلہ گلہ کر رہے تھے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر میگافون پر اعلانات کئے اور شہریوں کو منتشر کرکے واپس بھیج دیا۔
دریائے چناب