فلسطینیوں کا قتل عام، مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ، جاوید ہاشمی 

فلسطینیوں کا قتل عام، مسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ، جاوید ہاشمی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان ممتاز مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ مسلم ممالک کے حکمران قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں فلسطینیوں نے تاریخ رقم کردی، پاکستان عرب ممالک کے حکمرانوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مایوس کیا ہے بے گناہ مسلمان خواتین معصوم بچوں نمازیوں کے بعد فلسطینی شہریوں پر حملے ظلم وحشیانہ انداز میں فائرنگ کی سخت مزمت کرتے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جنوبی پنجاب کے روحانی پیشوا حضرت سید موسیٰ پاک شہید رح کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن گیلانی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی سے ملاقات میں کیا اس موقع پر انہوں نے مزیدکہاہے کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ اور یورپ متحد ہیں جو صہونی اور عالمی سامراجی ایجنڈے کے تحت مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد نہیں کی گئی فلسطین کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی عرب ممالک سعودی عرب بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہے قانون قدرت جلد حرکت میں آئے گا انہوں نے کہاہے کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی کیونکہ یہ ہمارے قبلہ اول بیت المقدس سمیت مقدس مقامات کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -