عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی جاری رکھیں گے‘عمران گیلانی

عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی جاری رکھیں گے‘عمران گیلانی

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر میں قائم 4800 سے زائد یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے شہریوں کو رمضان پیکج کے تحت خصوصی سبسڈائز اشیائے خورونوش و ضروریہ کی فراہمی چاند رات تک جاری رہی ہے وفاقی حکومت کی ہدایت پر چاند رات تک تمام یوٹیلٹی سٹورز عوام کی سہولت کیلئے کھلے رکھے گئے۔ یہ بات زونل منیجر عمران گیلانی نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان المبارک کے پورے ماہ شہریوں کی سہولیات کے مد نظر رکھتے ہوئے سروس جاری رہی ہے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 ہمارے سٹاف نے اس ماہ رمضان کے دوران سرکاری تعطیلات حتی کہ یوم مزدور کے دن بھی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سٹاف نے سبسڈائز اشیا کی شہریوں کو فراہمی جاری رکھی ہے اور عید الفطر کی تعطیلات کے بعد بھی ملتان سمیت ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز بدستور شہریوں کو سبسڈائز اشیائے خورونوش و ضروریہ کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ زونل منیجر عمران گیلانی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کامیاب رہا ہے۔

عمران گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -