ڈیرہ ریجن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، ہزاروں گرفتاریاں 

ڈیرہ ریجن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، ہزاروں گرفتاریاں 

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) آر پی ا وفیصل رانا کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے  ریجن بھر کی پولیس نے گینگسٹرز سمیت4ہزار777 ڈکیت،خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے ان سے 12کروڑ17لاکھ94ہزار روپے کی ریکوری کر لی،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور سمیت  ریجن بھر میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی جبکہ گینگسٹرز،ڈکیت اور اشتہاری(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 ملزمان کی گرفتاری اور ان سے وارداتوں میں چھینے جانے والے مال کی ریکوری میں گئی گنا اضافہ ہوا،ریجن کے چاروں اضلاع میں 250دنوں کے دوران پولیس نے ڈکیتی،سرقہ بالجبر اور چوری  سمیت دیگر سنگین وارتوں کے2980ملزمان جبکہ گینگسٹرز سمیت1797خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے جن سے پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا 12کروڑ17لاکھ94ہزار7سو99روپے مالیت کا سامان بر آمد کر کے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،250دنوں کی مختصر مدت میں سوا12کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری اور اس کی اصل مالکان تک حوالگی ڈی جی خان ریجن کی پولیس میں ایک نیا ریکارڈ ہے، پولیس کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مہم میں خاصی کامیاب رہی،250دنوں میں پولیس نے29من825گرام چرس،26کلو425گرام ہیروئن،ایک من11کلو425گرام افیون،36سو17من بھنگ،32ہزار938لیٹر شراب،11ہزار938شراب کی بوتلیں بر آمد کیں،بر آمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے،پولیس نے قمار بازوں سے 39لاکھ12ہزار222روپے بھی بر آمد کئے،آر پی او فیصل رانا نے پولیس کی اس تاریخی کارکردگی کو شہدائے پولیس کے نام کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ ہر فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر اور اہلکار کو دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے عین مطابق پولیس کی کارکردگی کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -