ملتان: عید پر بھی ڈاکو بے لگام، مختلف علاقوں میں وارداتیں 

ملتان: عید پر بھی ڈاکو بے لگام، مختلف علاقوں میں وارداتیں 

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  )   ڈاکو عید پر دندناتے رہے۔وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا،عید کے دوسرے روز دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 29 سالہ شخص کو زخمی کردیا۔ اڈا بلی والا کا رہائشی فاروق شام کے وقت اپنے گھر جارہا تھا جسے ہیڈ محمد والا  قریب کھیڑا چوک کے  قریب دو مسلح افراد نے روکا اور موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی کوشش کی  فاروق کی جانب سے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں جا(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ئے حادثہ پر پہنچ گئیں۔زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،قانونی کاروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -