لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ڈیرہ ریجن میں 704افراد گرفتار

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ڈیرہ ریجن میں 704افراد گرفتار

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)آ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ریجن کے چاروں اضلاع میں لا ک ڈاؤن کے دوران روزانہ کی بنیاد پر چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے ڈی پی اوزسے تفصیلات لیں،آر پی او فیصل رانانے بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر532مقدمات درج ہوئے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

،704افراد کو گرفتار کیا گیا،سول انتظامیہ کی معاونت کی جس کی بنا پر انتظامی افسران نے21لاکھ51ہزار3سو روپے جرمانہ کیا،669دوکانیں سیل کروائی گئیں جبکہ915کو انتظامی افسران نے وارننگ دی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس نے حکومتی ہدایات پر اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہنا ہے،پولیس کی اس فرض شناسی اور عوام کے تعاون کی وجہ سے کورونا مثبت کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،آر پی او فیصل رانا نے عید اجتماعات کے حوالے سے بتایا کہ ریجن کے 1332مقامات پر نماز عید الفطرکے اجتماعات کو مکمل سیکورٹی دی گئی،جس کی وجہ سے کسی جگہ پر بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد جاری رہا،نماز عید الفطر میں شامل ہونے والے افراد نے ماسک لگانے کی مکمل پابندی کی،گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

لاک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -