عید‘ بیکریوں پر خریداروں کا بے پناہ رش 

عید‘ بیکریوں پر خریداروں کا بے پناہ رش 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر دکانوں اور بیکریوں پر خریداروں کا رش رہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے منہ مانگے دام وصول کئے۔ عیدکے موقع پر عزیز و اقارب سے ملنے جانے والے اپنے پیاروں کیلئے کیک، مٹھائیاں، پھول اور گلدستے ساتھ (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

لے کر جاتے ہیں۔ اس موقع پر فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں کیک، پیسٹری اور مٹھائی کے کاریگروں اور مالکان کی چاندی رہی جبکہ کرونا ایس او پیز کے تحت بیکریاں شام چھ بجے بندہونے کے باعث شہریو ں کو کیک،مٹھائی کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -