کرپشن سے ملک کی جڑیں کھوکھلی، ریفارمز  کے بغیر اداروں کی بہتری ناممکن، ذیشان اختر 

کرپشن سے ملک کی جڑیں کھوکھلی، ریفارمز  کے بغیر اداروں کی بہتری ناممکن، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورو رپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر  نے کہاہے کہ حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنایاہواہے۔ مافیاز کا راج ہے جو فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دولت کے پجاریوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانو(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
ں کا خون کر دیاہے۔ ملک آگے کی بجائے پیچھے کی جانب جارہاہے۔ پاکستان دنیا کے ان چار بڑے ممالک میں شامل ہے جو آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرضہ لے رہے ہیں۔اب تک لیے گئے قرض کا آڈٹ ہوناچاہیے۔ جن جن سرمایہ داروں اور وڈیروں نے قرضے معاف کروائے، ان کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ بیڈ گورننس، مہنگائی، بے روزگار ی موجودہ حکومت کے ٹریڈ مارکس ہیں۔ سیاسی جماعتیں ون مین شو اور فیملی پالیٹکس کو ترک کر کے اپنے اندر جمہوریت لائیں۔اداروں میں ریفارمز متعارف کیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ قانون کا تقاضا ہے کہ سبھی ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کریں۔ پارلیمنٹ کی بالادستی مقدم، مگر حکومتوں نے اسے اکھاڑہ کے طور پر استعمال کیا۔ عدالتوں، تعلیمی اداروں، نظام زندگی میں اللہ کا نظام متعارف کرواناہوگا۔ دین ہی فلاح کا راستہ ہے۔ عوام اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ پاکستان کی بقا اور سلامتی قرآن وسنت میں ہے۔
ذیشان اختر