ملتان: سلنڈر دھماکہ، رکشہ میں خوفناک  آگ، ڈرائیور زخمی، پولیس کارروائی شروع 

  ملتان: سلنڈر دھماکہ، رکشہ میں خوفناک  آگ، ڈرائیور زخمی، پولیس کارروائی ...

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )   تھانہ جلیل آبادکے علاقے رکشہ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

میں موجود سلنڈر پھٹ گیا،ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق بستی خداداد کا رہائشی نعمان اپنے رکشہ نمبری ایم این یو  1938پر سوارہوکر جارہاتھا کہ تیزرفتاری کیباعث گیلانی فلاوور کیقریب اچانک الٹ گیا اور رکشہ میں موجود سلنڈر پھٹ گیا،سلنڈر کے پھٹنے کیبعد رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے رکشہ کو اپنی لپیٹ میں لیکر جلاکر خاکستر کردیاجبکہ رکشہ سے پچھلی سائیڈ سے آنے والارکشہ بھی آگ کی زد میں آکر سامنے والی ونڈسکرین ٹوٹ گئی،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیاگیا،آگ کی وجہ سے رکشہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا،واقعہ میں زخمی ہونیوالے ڈرائیور نعمان کو موقع پر طبی امداد دیکر فارغ کردیاگیااور متعلقہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -