حکومت دوسرے ممالک سے صدقات، فطرات لینے پر مجبور ہوگئی: سراج الحق 

حکومت دوسرے ممالک سے صدقات، فطرات لینے پر مجبور ہوگئی: سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روزانہ کے اخراجات کے لیے آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، حکومت دوسرے ممالک سے صدقات اور فطرات لینے پر  مجبور ہوگئی ہے، گزشتہ روز پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ استحصالی نظام کی وجہ سے پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، دوسرے ممالک سے صدقات اور فطرات(بقیہ نمبر62صفحہ6پر)
 لینے پر حکومت مجبور ہوگئی ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی نہیں، بدانتظامی اورکرپشن کے باعث ملک معاشی تباہی سے دوچار ہے، موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں، ہماری لڑائی کسی چہرے سے نہیں، نظام سے ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،عرب ممالک کے بجائے ملکی عوام کے جذبات کو دیکھنا چاہیے۔
سراج الحق