کل ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کا عالمی دن سرکاری ہسپتالوں میں تقریبات کی تیاریاں
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن کل (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
17 مئی(پیر)کو منایا جائے گا۔اس مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہے۔دنیا میں ہر سال 7 لاکھ افراد کی اموات کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے۔جسکی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک،فالج،گردے فیل ہونے،برین ہیمرج ہوتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے سادہ طرز زندگی اپنانا چاہیے۔مرغن غذاوں،نمک،چکنائی کا استعمال کم کریں۔روزانہ ورزش،چہل قدمی کو معمول بنائیں۔نیند کا مکمل خیال رکھنا چاہیے۔
ہائی بلڈ پریشر