خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق ردوبدل کا فیصلہ کرلیا:اعلامیہ جاری

  خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق ردوبدل کا فیصلہ کرلیا:اعلامیہ ...

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے لاک ڈاون سے متعلق رد وبدل کا فیصلہ کر لیا ہے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں لاک ڈاون اور کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا اعلامیہ جاری کر دیا ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں تمام مارکیٹس اور کمرشل سرگرمیاں 17 مئی شام 8 بجے تک بند رہے گی،میڈ یسن کی دکانیں،پٹرول پمپس، دودھ دہی کی دکانیں،تندور،میڈیکل سروسز اور ہوٹل اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے پر پابندی نہیں ہوگی  اعلامیہ کے مطابق ایس او پیز کے تحت 16 مئی  آج سے ٹرانسپورٹ بحال کر دی جائے گی جبکہ ایس او پیز کے تحت تمام سرکاری دفاتر 17 مئی پیر کے روز کھول دئیے جائینگے  محکمہ داخلہ کیاعلامیہ کے مطابق ہر قسم کی ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر پابندی برقراررہے گی  جبکہ ریسٹورینٹس اور ہوٹل میں انڈر ڈور اور آوٹ ڈور سروس پر پابندی بر قرار رہے گی صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی  جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی ہوگا  تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -