خیبر پختونخوا میں بھی عید الفطر عقیدت و احترام سے منائی گئی

خیبر پختونخوا میں بھی عید الفطر عقیدت و احترام سے منائی گئی

  

پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عید الفظر بروز جمعرات  13مئی کو نہایت عقیدت و  مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی جبکہ پشاور میں عید گاہوں اور مقامی مساجد میں خصوصی طور پر عید کی نماز ادا کرنے کیلئے انتظامات کیے گئے تاہم کورونا وباء کے باعث ایس او پیز کی وجہ سے جہاں خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقدنہیں کیا جاسکا وہاں صوبائی حکومت نے عوام نے بھی عید انتہائی سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔ پشاور میں کی نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ  عید گاہ میں منعقد ہوا جہاں سیاسی رہنماوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کر کے نماز عید ادا کی اور ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ ملک میں جاری کورونا وباء سے نجات کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ علاوہ ازیں  پشاور شہر کے مشہور مساجد مسجد محبت خان،جامعہ مسجد درویش صدر،سنہری مسجد سمیت مساجدا ور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔جہاں نمازیوں نے سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ نماز عید کی آدائیگی کیں۔دوسری طرف حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیئے بنائے گئے حفاظتی تدابیر پر عید کے دن بھی عوام کی جانب سے عملدرآمد کی ضمن میں ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، نماز عید کے اجتماعات سمیت دیگر مقامات پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ماسک استعمال کرنے کی زحمت نہیں کی۔دوسری طرف شہر کے مختلف گلیوں اور بازاروں میں عوام خصوصا چھوٹے بچوں کا رش دیکھنے میں آیا جو بغیر کسی احتیاطی تدبیر کے عید منانے میں مشغول دکھائی دیئے۔حکومتی اپیلوں کے برخلاف شہریوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں رہنے کے بجائے اپنے اعزاو اقارب کے گھر گئے،بعض لوگ اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عید کے عید قبرستانوں کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کے قبروں پر فاتحہ خوانی کیں۔

مزید :

صفحہ اول -