غزہ کا معاملہ تنازع نہیں فلسطینیوں کا قتل عام ہے، شیریں مزاری 

  غزہ کا معاملہ تنازع نہیں فلسطینیوں کا قتل عام ہے، شیریں مزاری 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازع نہیں بلکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہے۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سے فلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر7 یاد رکھا جائے۔

 شیریں مزاری 

مزید :

صفحہ اول -