اسرائیلی مظالم بند کرانے کیلئے عالم اسلام متحد ہوکر آواز اٹھائے، طاہر اشرفی

  اسرائیلی مظالم بند کرانے کیلئے عالم اسلام متحد ہوکر آواز اٹھائے، طاہر ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے,پاکستان چاہتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو،پاکستان کا پورے عالم اسلام کو پیغام ہے کہ اب متحد ہوکرآگے بڑھیں،مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اب آگے بڑھے گی۔ پاکستان اسلامی تنظیم سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،تمام لوگوں کو فلسطین کے مسئلہ پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعان تنظیم کا اجلاس طلب کیا تھا جو اب بلا لیا گیا ہے،وزیراعظم نے ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی تھی، پاکستان اسلامی تعاون تنظیم سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،امید کرتے ہیں اسلامی تعاون تنظیم کا جو اجلاس بلایا گیا اس میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے،وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا اور فلسطین کے سفیر سے بھی بات کی ہے۔ اقوام متحدہ کتے کی خراش آنے پر بولتا ہے لیکن فلسطین میں انسانی شہادتوں پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا دل و روح آپ کے ساتھ ہے،جیسے حرمین شریفین جان سے زیادہ عزیز ہے ویسے ہی مسجد اقصیٰ بھی عزیز ہے۔ علماء نے فیصلہ کیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کریں گے،تمام لوگوں کو فلسطین کے مسئلہ پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن قریب ہے جب ہم سب مسجد اقصیٰ میں دو نفل ادا کریں گے۔

 طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ اول -