کار کی ٹکر: شجاع آباد کی فیملی وزیر آباد میں جاں بحق: چھ لاشیں پہنچنے پر علاقے میں کہرام 

کار کی ٹکر: شجاع آباد کی فیملی وزیر آباد میں جاں بحق: چھ لاشیں پہنچنے پر علاقے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد،سکندرآباد(نمائندہ خصوصی، نمائند ہ پاکستان)عید کے روز شجاع آباد کے ایک فیملی کے چھ بھکاری وزیر آباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق لاشیں گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا علاقے کی ہر انکھ اشکبار  نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد  خاک کردیا تفصیل کے مطابق شجاع آباد تاج کالونی کے رہائشی ایک فیملی کے 6بھکاری عظیم‘ دالدار‘ ریشماں مائی‘ نشینا‘ دودی مائی اور سکینہ عید کے روز بھیک مانگنے وزیر آباد گئے ہوئے تھے کہ تیزرفتار کار کے سڑک کنار ے کھڑے ایک ہی فیملی کے  6بھکاریوں کو کچل دیا چھ کے چھ بھکاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار سوار میں سوار پانچ نوجوان بھی زخمی ہوگئے پولیس دو کارسوار12سالہ واعظ‘13سالہ شرجیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جاں بحق ایک فیملی کے چھ افراد کے لاشیں علاقے میں پہنچے پر ہرا نکھ اشکبار تھی اور گھرمیں کہرام مچ گیا مرحومین کی نمازجنازہ تاج کالونی شجاع آبا دمیں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا لواحقین نے حکومت پنجاب سے مالی امداد کابھی مطالبہ کیاہے۔
6بھکاری

مزید :

صفحہ اول -