سماجی رہنماء و صحافی محمدعامل عثمانی کے اعزاز میں تحریک انصاف جدہ کا عشائیہ 

سماجی رہنماء و صحافی محمدعامل عثمانی کے اعزاز میں تحریک انصاف جدہ کا عشائیہ 
سماجی رہنماء و صحافی محمدعامل عثمانی کے اعزاز میں تحریک انصاف جدہ کا عشائیہ 

  

جدہ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف جدہ کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم معروف صحافی اور سماجی رہنما محمد عامل عثمانی کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سئینر رہنماؤں نے شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں چودھری ناصر ، انجم اقبال وڑائچ ،عاصم شاہ ، چودھری فیاض ، رؤف گوندل ، یاسر گوندل ، گلزار مانگٹ ،تنویر صدیق خان ، ملک مظفر اعوان  نے شرکت کی.

نشست میں فلسطین کے تازہ صورہ حال پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین کی طرف سے او آئی سی کا فوری اجلاس بلائے جانے پر خراج تحسین پیش کیا - نشست میں  پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے حالیہ کامیاب دورہ اور جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کے اقدام کو سراہا گیا-

 عشائیہ کے اختتام پر فلسطین کے بے بس مسلمانوں کی فتح کے لیے خصوصی  اور سعودی عرب و پاکستان کی سلامتی  کے لئے دعائیں  کی گئیں  -

مزید :

تارکین پاکستان -