اسرائیلی فورسز کے غزہ پر آج صبح 60فضائی حملوں میں 10فلسطینی شہید ، میڈیا رپورٹس

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر آج صبح 60فضائی حملوں میں 10فلسطینی شہید ، میڈیا رپورٹس
اسرائیلی فورسز کے غزہ پر آج صبح 60فضائی حملوں میں 10فلسطینی شہید ، میڈیا رپورٹس

  

غزہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلسطین کے علاقوں پر اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، صرف آج صبح غزہ کے علاقوں پر صہیونی طیاروں نے 60فضائی حملے کئے جن میں دس فلسطینی شہید ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہداءکی تعداد 149ہو گئی ، شہداءمیں 41بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں ، فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 13فلسطینی شہید ہو گئے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فلسطینی وزرارت صحت نے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں کئی زخمی لائے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، فلسطینی اقوام متحدہ کے سکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔تازہ بمباری میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں ، تباہ عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں ، صہیونی فورسز کی جانب سے حماس چیف یحییٰ السنور کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے فلسطینی کیمپ پر بھی بمباری کی ۔نمائندہ امریکی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ۔

دوسری جانب اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف امریکا ، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر دہشتگردی روکی جائے ، فلسطین کو آزاد کر کے غیر قانونی قبضہ ختم کرایا جائے ۔

فرانس میں پابندی کے باوجود اسرائیل کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جرمنی کے شہر برلن سمیت تین مقامات پر مظاہرے ہوئے ، مظاہرے فرینکفرٹ، لپزگ اور ہیمبرگ میں ہوئے ۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا،مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے ،بون اور میونخ میں مظاہرین نے اسرائیلی جھنڈے بھی جلائے ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -