بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں

بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ آج شام 6 بجے ولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے این پی کی سابق صوبائی صدرشوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ 3 بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکی تھیں۔

اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔

مزید :

قومی -