" یہ پاکستانی ٹرک ڈیکوریشن ہے"غریدہ فاروقی نے مہندی لگی ایسی تصویر شیئرکردی کہ سوشل میڈیا صارفین نے دل کی بھڑاس نکال دی

" یہ پاکستانی ٹرک ڈیکوریشن ہے"غریدہ فاروقی نے مہندی لگی ایسی تصویر شیئرکردی ...

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید پر جہاں کپڑوں ، چوڑیوں کیساتھ جیولری کو ضروری سمجھا جاتا ہے وہیں مہندی لگانا بھی روایت بن گیا ہے ، عام خواتین کی طرح شوبز اور شعبہ صحافت سے وابستہ خواتین بھی خود کو نمایاں کرنے کیلئے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتی ہیں ۔ حال ہی میں پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے پاؤں پر مہندی کا ایسا ڈیزائن بنایا کہ کئی صارفین نے ان کی تعریف جبکہ متعدد نے طنز نے نشتر چلا دیے ۔

غریدہ فاروقی نے اپنے مہندی لگے پاؤں کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ، ایک صارف سلمان علی خان نے طنز کیا کہ یہ پاکستانی ٹرک ڈیکوریشن ہے ۔

ایک اور صارف سلمان جمشید نے کہا کہ یہ بلکل بنگالی پاؤں جیسا لگ رہا ہے ۔

ایک صارف حمید نے غریدہ فاروقی کے مہندی کو ڈیزائن کو سراہتے ہوئے شعر لکھا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -