کوروناوائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد33 لاکھ 83 ہزار 606 ہوگئی

کوروناوائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد33 لاکھ 83 ہزار 606 ہوگئی
کوروناوائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد33 لاکھ 83 ہزار 606 ہوگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیابھر میں کورونا وائرس کے سبب33 لاکھ 83 ہزار 606 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں اور 16 کروڑ 31 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 863 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بھارت میں 2 لاکھ 70 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں 4 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں ایک لاکھ 7 ہزار 535 جبکہ روس میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 480 ہے۔برطانیہ میں 44 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 675 اموات ہوچکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -