محکمہ موسمیات نےتاﺅکتے طوفان کے متعلق اہم انتباہ جا ری کردیا

محکمہ موسمیات نےتاﺅکتے طوفان کے متعلق اہم انتباہ جا ری کردیا
محکمہ موسمیات نےتاﺅکتے طوفان کے متعلق اہم انتباہ جا ری کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری طوفان تاﺅکتے آئندہ 18سے 24گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔کراچی میں آج موسم شدید گرم اور حبس کی کیفیت رہے گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ’تاﺅکتے‘ بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے،جو کہ18مئی کی دوپہر یا شام گجرات پہنچ سکتا ہے، ”تاﺅکتے“کی رفتار18 کلومیٹر  گھنٹہ ہے، طوفان کراچی سے1310کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے۔

 17 سے20مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی، طوفان کے اثرات کے سبب کل سے جمعرات تک سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادھر بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔

شہر اور مضافات میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں ا ور موجودہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -