گورنرپنجاب چوہدری سرور کا اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کامطالبہ

گورنرپنجاب چوہدری سرور کا اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کامطالبہ
گورنرپنجاب چوہدری سرور کا اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کامطالبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اوآئی سی اجلاس میں اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن پالیسی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرداسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے کر کے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکرلیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرورسے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سیاست کررہے ہیں، فلسطینیوں کے قتل پرخاموش رہنے والے بھی کسی مجرم سے کم نہیں ہونگے، اسرائیل بچوں اورخواتین کونشانہ بناکربدترین بربریت کامظاہرہ کررہاہے۔

مزید :

قومی -