سابقہ ادوار میں نمود و نمائش کے منصوبوں پر قومی خزانہ ضائع کیاگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

سابقہ ادوار میں نمود و نمائش کے منصوبوں پر قومی خزانہ ضائع کیاگیا، وزیر ...
سابقہ ادوار میں نمود و نمائش کے منصوبوں پر قومی خزانہ ضائع کیاگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں نمود و نمائش کے منصوبوں پر قومی خزانہ ضائع کیا گیا، زبانی جمع خرچ کے جعلی کارگردگی کا شور مچایا گیا، ماضی کی طرح شو بازی کا دور گزر چکاہے ۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیا، نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کیا،ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے جس کے باعث جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے ، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس کیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے، آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا، جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے، ان منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -