شہباز شریف کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںشہباز شریف کا کہناتھا کہ بیگم نسیم ولی خان کی موت کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا، بیگم نسیم ولی خان نے سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہ خیبرپختونخواہ سے جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں ہیں۔
Saddened by the news of Begum Nasim Wali Khan's death. She took an active part in politics & was the first woman to get elected on a general seat from KP. Her services for empowerment of women will be remembered for a long time. My heartfelt condolences to the bereaved family!
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) May 16, 2021