امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی نے ٹرمپ کے مواخذے پر اراکین کے ووٹ نہ دینے کی وجہ بتادی

امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی نے ٹرمپ کے مواخذے پر اراکین کے ...
امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی نے ٹرمپ کے مواخذے پر اراکین کے ووٹ نہ دینے کی وجہ بتادی

  

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی  کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی ووٹنگ کے معاملے پر اراکین نے اپنی جان کے خطرے کے سبب ووٹ نہیں دیئے، بہت سے اراکین نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی سیکیورٹی اور زندگی کے حوالے سےخوفزدہ ہیں۔

 لزچینی نے کہا کہ کچھ جی او پی اراکین نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اپنی جان کے خطرے کے سبب ووٹ نہیں دیئے۔ ٹرمپ پر تنقید انہیں کانگریس میں ریپبلکن پارٹی قیادت سے ہٹا نے کا سبب بھی بن چکی ہے، کانگریس کے اراکین اپنی سیکیورٹی کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنےکے قابل نہیں تھے۔

لز چینی کا کہناہے کہ وہ کانگریس کی رکن ہوتے ہوئے الیکشن میں فراڈ کے جھوٹ کی مخالفت کرنا ان کی ذمہ داری ہے،  ملک میں سچائی کی موت ہوچکی ہے، سچائی پھیلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -