بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی، ہسپتال منتقل

بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی، ہسپتال منتقل
بھارتی اداکار اور اہلیہ کو ایمبولینس نے ٹکر ماردی، ہسپتال منتقل

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ پرومیلا کو ایک ایمبولینس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

باغبان اور سیکشن 375 جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والے ساحل چڈا اور ان کی اہلیہ ممبئی میں ایک میٹنگ کے بعد ممبئی کے سینٹ زاویئر کالج کے پیچھے کھڑی گاڑی کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک ایمبولینس نے دونوں کو ٹکر ماردی۔حادثے میں دونوں بری طرح زخمی ہوئے، ساحل چڈا ٹکر لگنے سے دو فٹ تک رگڑتے رہے اور انہیں ران اور پیٹ میں چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاؤں میں دو فریکچر ہوئے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ حادثہ کافی خوفناک تھا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

تفریح -