امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کے خلاف جمعہ 21مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان 

امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کے خلاف جمعہ 21مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا ...
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کے خلاف جمعہ 21مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعہ 21مئی کو اسرائیل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیے جنم لے رہے ہیں ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار بہرے ، گونگے بنے ہوئے ہیں ۔
سراج الحق خود 21مارچ کو اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہداءکی تعداد 149ہو گئی ، شہداءمیں 41بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں ، فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 13فلسطینی شہید ہو گئے ۔فلسطینی وزرارت صحت نے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں کئی زخمی لائے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، فلسطینی اقوام متحدہ کے سکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔تازہ بمباری میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں ، تباہ عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف امریکا ، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر دہشتگردی روکی جائے ، فلسطین کو آزاد کر کے غیر قانونی قبضہ ختم کرایا جائے ۔

فرانس میں پابندی کے باوجود اسرائیل کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جرمنی کے شہر برلن سمیت تین مقامات پر مظاہرے ہوئے ، مظاہرے فرینکفرٹ، لپزگ اور ہیمبرگ میں ہوئے ۔

مزید :

قومی -