وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا
وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل سہ پہر وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا جس میں مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف ا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اور لیگی صدرکے کیسز سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور حکومتی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا جبکہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر ہدایات بھی دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -