سمندری طوفان ’’ تائوکتے‘‘ نے بھارت میں تباہی مچادی

سمندری طوفان ’’ تائوکتے‘‘ نے بھارت میں تباہی مچادی
سمندری طوفان ’’ تائوکتے‘‘ نے بھارت میں تباہی مچادی

  

کیرالہ (ویب ڈیسک)  سمندری طوفان ’’تاوکتے‘‘ بھارتی ریاست کیرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کے مارے جانے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ  ساحلی علاقوں میں طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ تیز ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کو چھتیں بھی اڑ گئی ہیں۔بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق طوفان گوا کے ساحلی علاقوں سے بھی ٹکرا گیا۔طوفانی بارشوں اور سمندر کی لہروں کی تصاویر بھی شیئرکیں۔ 

ریاستی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’’تاوکتے‘‘ بھارتی ریاست گجرات کی طرف بڑھ رہاہے، سمندری طوفان زور پکڑ رہا ہے جس کی وجہ سے 6 ریاستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جن میں کیرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو، گجرات، مہاراشٹرا  اور گوا شامل ہیں۔

تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ کر گھروں اور سڑکوں پر گئے، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں 

مزید :

بین الاقوامی -